تازہ ترین
معیشت

حکومت معیشت کی بحالی کے وسیع تر قومی مفاد میں اقدامات کررہی ہے:ڈاکٹر فردوس!

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت قومی معیشت میں بہتری لانے کی کوششوں میں مالیاتی تعاون کے حصول کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، عالمی بنک اور دیگر مختلف عالمی اداروں سے رابطے کررہی ہے۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قومی معیشت کی بحالی کے وسیع تر قومی مفاد میں تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ خصوصی معاون نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ریاستی اداروں او رمعیشت کو مستحکم بنانے کی سوچ رکھتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بھرتی پر عائد پابندی اٹھا لی ہے اور نئی آسامیوں کا جلد اعلان کیا جائیگا۔

یہ خبر پڑھیئے

ای سی سی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے تقریبا 28 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons