تازہ ترین
تنظیم

عالمی موسمیاتی تنظیم کے “اعزازی دن “کی سرگرمیوں کا بیجنگ عالمی باغبانی ایکسپو میں انعقاد …

عالمی موسمیاتی تنظیم کے “اعزازی دن” کی سرگرمی گیارہ تاریخ کو بیجنگ عالمی باغبانی ایکسپو میں منعقد ہوئی ۔جس میں موسم، فطری ماحول اور انسانی زندگی کے درمیان تعلق کو اجاگر کیا گیا۔

عالمی موسمیاتی تنظیم کے معاون سیکرٹری چانگ جیئن ون نے اعزازی دن کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی موسمیاتی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار اٹھارہ میں قدرتی آفات کی اکثریت شدید موسم اور ماحول کی خرابی سے تعلق رکھتے ہیں، جن سے چھ کروڑ بیس لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت اضافے کے مسلے کے حل کے لیے عالمی موسمیاتی تنظیم اپنے رکن ممالک کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات اختیار کیے جائیں۔ عالمی موسمیاتی تنظیم تمام ممالک کو مستند معلومات اور تبدیلی کے بارے میں صحیح رہنمائی فراہم کرے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons