بیجنگ عالمی باغبانی ایکسپو میں قائم چائنا میڈیا گروپ کے چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کے کارٹون ہال میں بارہ تاریخ کو پانڈا کے موضوع پر سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔
سرگرمیوں میں چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن نے روس، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور پرتگال کےاشتراک اور تعاون سے پانڈا کے حوالے سے الگ الگ کارٹونز دکھائے۔ اس کے علاوہ فائیوجی پلس فورکے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاح بڑی سکرین پراصل پانڈا کے ساتھ حرکت کرسکتے ہیں۔ ان سرگرمیوں نے بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔