چینی سائنسدانوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی سائنسی یونین قائم کر دی ہے۔
اس یونین کا مقصد “ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے” سے وابستہ ممالک میں قدرتی آفات کے سد باب اوران سے نمٹنے کیلئے ان کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ واضح رہے کہ “ایک پٹی ایک شاہراہ” سے وابستہ مختلف ممالک اور علاقوں میں اکثرقدرتی آفات آتی رہتی ہیں۔ قدرتی آفات کا سد باب اور ان کی روک تھام ایک پٹی ایک شاہراہ “سے وابستہ ممالک اور علاقوں کو درپیش ایک مشترکہ مسئلہ ہے۔ اسی تناظر میں گذشتہ دنوں بیجنگ میں منعقدہ “ایک پٹی ایک شاہراہ” انسداد آفات اور پائیدار ترقی کے حوالے سے ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شریک عالم اورچینی مندوبین نے سائنسی یونین کے قیام کی تجویز دی تھی-