بھارت کو دنیا میں خواتین کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ملک قرار دے دیا گیاہے۔
عالمی تنظیم تھامس رائٹرزفائونڈیشن نے سروے جاری کیا ہے، جس میں دنیا بھر کے ممالک میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی تشدد، صحت عامہ کی سہولیات، خواتین مخالف روایات، خواتین کے خلاف پرتشدد واقعات اور اسمگلنگ کے واقعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔سروے کے مطابق بھارت خواتین کے لئے خطرناک ترین ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبرپر ہے جبکہ افغانستان اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں خواتین اوربچیوں پرتشدد اورخرید وفروخت عام ہے-