چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کے گھر میں کتابوں کی الماری پر چار تصاویر رکھی ہوئی ہیں جن میں شی جن پھنگ کے اپنے والدین، اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ خوشگوار لمحوں کو محفوظ کیاگیا ہے۔
صدر شی جن پھنگ اپنے کاموں میں کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہو، اپنے گھروالوں کیلئے وقت نکالتے ہیں اور ان کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
ان کے بے شمار اقوال خاندان کی اہمیت کے بارے میں ہیں اوران میں خاندان کے ساتھ اچھے اخلاق کی تاکید کی گئی ہے۔ رواں سال جشن بہار کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی و ترقی کے بغیر گھر خوشحال نہیں ہو سکتے اور اسی طرح گھروں کی خوشحالی کے بغیر چین خوشحال نہیں ہوتا اور نہ ہی ترقی کر سکتا ہے۔