“خوبصورت ایشیا، ایشیائی تہذیب وتمدن” کے موضوع پر شاندار نمائش کا تیرہ تاریخ کو بیجنگ نیشنل میوزم میں آغاز ہوا۔
یہ نمائش ایشیائی تہذیب وتمدن کی مذاکراتی کانفرنس کا اہم حصہ ہے۔ نمائش میں ایشیا کے سینتالیس ملکوں کے علاوہ قدیم تہذیبوں کے وارث دو ملکوں یونان اورمصر کے چار سو سے زائد آثار قدیمہ کی اشیاء جمع کی گئی ہیں۔ نمائش میں ایشیا کی قدیم تاریخ، ثقافتوں کی ہم آہنگی اور تہذیب و تمدن کے مختلف رنگوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ نمائش گیارہ آگست تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ ایشیا کے معنی طلوع آفتاب کا مقام ہے۔ ایشیا رقبے، آبادی اورقومیتوں کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا براعظم ہے اور بنی نوع انسان کی قدیم تہذیب وتمدن کا اہم منبع بھی۔