چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے تیرہ تاریخ کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ تہذیب و تمدن میں تنوع کا احترام عالمی امن اور ہم آہنگی کی اہم پیشرو شرط ہے اورتہذیب و تمدن کے حوالے سے مکالمہ مختلف ممالک کے درمیان پرامن بقا کی اہم ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ایشیائی تہذیب و تمدن کے مذاکراتی کانفرنس کا اہتمام کر رہا ہے جس کا مقصد اس پلیٹ فارم کے ذریعے ایشیائی تہذیب وتمدن کی دلکشیوں کو دکھانا، مختلف تہذیبوں کے درمیان تبادلہ کرنا اور مختلف ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر باہمی احترام، کھلے پن اوراشتراک کی روح کو بروئے کارلاتے ہوئے تبادلوں میں اضافہ کرتے ہوئےعالمی امن اورترقی کے لئے اپنی ذمہ داری نبھائے۔