تازہ ترین
فلم

سید نور کا ایران کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان …

پاکستان کے نامور فلم ساز سید نور کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان فلمز کی مشترکہ پروڈکشنز پاکستانی سینما کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔

نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے سید نور کا کہنا تھا کہ وہ فاروق مغل کے ساتھ ایک فلم کی مشترکہ پروڈکشن کررہے ہیں، فاروق مغل گزشتہ 25 سال سے ایران میں زندگی گزار رہے ہیں، جو دونوں ممالک کی فلم انڈسٹری کو قریب لانے کے لیے مل کر فلم بنانے کے لیے پرجوش ہیں، تاکہ مستقبل میں وہ مزید فلمیں پاکستان کے ساتھ مل کر بنا سکیں۔ سید نور نے حال ہی میں ایران میں فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی، جس کا آغاز 1982 میں ہوا تھا۔ سید نور کے مطابق ایران میں ان سے کئی پروڈکشن ہاؤسز نے رابطہ کیا، لیکن انہوں نے اس پروجیکٹ کا انتخاب کیا ہے جس نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کاپ 28 کی پیش رفت کے حوالے سے چینی وفد کا تعارف

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی) کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons