تازہ ترین
ٹیکس

چین ٹیکس رعائت کی حامل امریکی درآمدی اشیا کی فہرست جاری کرے گا …

پیر کے روز چین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چین امریکی درآمدی اشیا کی ایک فہرست مرتب اور شائع کرے گا جنہیں ٹیکس مراعات حاصل ہوں گی۔ یہ فہرست اس حوالے سے خواہش مند چینی درآمدی اداروں سے درخواستوں کی وصولی اور جائزے کے بعد ٹرائل کے طور پر جاری کی جائے گی۔

چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فہرست میں شامل اشیا کو فہرست کی اشاعت کے ایک سال کے عرصے تک یہ رعائت حاصل ہوگی۔ درخواست دہندہ برآمد کندگان کو حقائق کی روشنی میں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ مذکورہ پراڈکٹ کے متبادل کا حصول مشکل ہے، اس شے پر ٹیرف کی وجہ سے اس ادارے کو کس طرح معاشی نقصان ہو رہا ہے یا اس کے دیگرکیا نقصانات ہو سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ درخواست صرف چین کے اہل درآمدی ادارے ہی دے سکتے ہیں۔
امریکہ جانب سے دس مئی سے چین کی دو سو بلین ڈالرزمالیت کی اشیا پرعائد دس فیصد ٹیرف کو پچیس فیصد تک بڑھانے کے فیصلے کے ردعمل میں پیر کے روز چین نے اعلان کیا کہ وہ یکم جون سے امریکہ کی درآمدی اشیا پر ڈیوٹی میں اضافہ کرے گا۔ مختلف شعبوں کی ان درآمدی مصنوعات پر 25 فیصد، 20 فیصد اور 10 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons