دہشت گردی

وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت …

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ مقدس مہینے میں بیگناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم دہشت گردی کے عفریت کا مکمل صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ساتھ ہی زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید جب کہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے-

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons