محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں انتہائی گرم رہے گا۔
اسلام آبا، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا،ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مکران، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ہزارہ، سکھر ڈویژنوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کو کراچی میں بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ سے ہفتے کے درمیان ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہو سکتی ہے-