خیبر پختونخوا حکومت نے قیدیوں کی سزائیں معاف کرنیکا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات نے اس سال قیدیوں کی سزائوں میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا کی مختلف جیلوں میں کل 2780 قیدی موجود ہیں۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے معافی کے اعلان کے ساتھ ہی 26 قیدی فوری طور اپنے گھروں کو روانہ کر دیئے گئے جبکہ ماہ مبارک کے دوران 635 قیدی مزید رہا کئے جائیں گے۔جیل انتظامیہ کی مطابق دہشت گردی میں ملوث قیدی اس ریلیف کے حق دار نہیں ہونگے-