چین نے گیس اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز ادرے کا کہنا ہے کہ گیس اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں گیس اور ڈیزل کی قیمتوں میں رد و بدل کے بعد کیا گیا ہے۔
گیسولین اور ڈیزل کی قیمتوں میں11 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن کمی ہوگی۔ چین میں قیمتوں کا تعین کرنے والے موجودہ میکانزم کے تحت، اگر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 50 یو آن فی میٹرک ٹن، یا اس سے زائد کمی کی جاتی ہے اور یہ 10 دنوں تک برقرار رہتی ہے تو، چین میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے-