تازہ ترین
اصلاحات

حکومت ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات لائے گی: خسروبختیار!

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی مخدوم خسروبختیارنے کہاہے کہ موجودہ حکومت ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات لائے گی۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے ملک کومعیشت سمیت تمام بحرانوں سے نکالنے کے لئے پُرعزم ہے۔ خسروبختیارنے کہا کہ حکومت درآمدات اوربرآمدات میں موجود فرق کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماہانہ تین سویونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے سبسڈی کے لئے 216 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ فاٹا کا خیبرپختونخوامیں انضمام ملک کی بہتری کے لئے بڑا قدم ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

تا شنگ ائر پورٹ ایکسپریس کا سفر

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons