تازہ ترین
ویزہ

پاکستان پر امریکہ نے کوئی ویزہ پابندی نہیں لگائی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی!

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پر امریکہ نے کوئی ویزہ پابندی نہیں لگائی، اس حوالے سے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونیوالی خبریں غلط ہیں، جبکہ امریکی سفارتخانے کی جانب سے بھی وضاحت جاری کی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی باشندوں کے فراڈ سے متعلق معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے قائمہ کمیٹی برائے خارجہ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ویزہ کی پابندی تمام پاکستانی شہریوں پر نہیں بلکہ وزارت داخلہ کے 3 افسران پر عائد کی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل 70 غیرقانونی پاکستانی امریکہ سے وطن واپس آئیں گے۔ کچھ پاکستانی ستر اور اسی کی دہائی میں امریکہ گئے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے قیام امن میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ جب مذاکرات میں ناکامی ہوتی ہے تو پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠نومبر میں چین کے چھوٹے اور درمیانے صعنتی و کاروباری اداروں کے ترقیاتی انڈیکس میں بہتری

چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزز کی جانب سے جاری کردہ اعداد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons