تازہ ترین

سعودی تیل بردار جہازوں پر حملے میں ایران ملوث ہوا تو کارروائی میں دیر نہیں کریں گے، امریکی صدر!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی تیل بردار جہازوں پر حملے میں ایران ملوث ہوا تو کارروائی میں دیر نہیں کریں گے۔

امریکہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب سعودی بحری جہازوں پرحملے میں ایران ملوث ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران حملے میں ملوث ہوا تو امریکہ اس کے خلاف کارروائی میں دیر نہیں کرے گا اور نتائج کا ذمہ دار بھی ایران ہوگا۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے اصل قصوروار کو سامنے لانے کے لیے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ امریکہ اور متحدہ عرب امارات نے مل کر واقعے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے حملے کا نشانہ بننے والے بحری جہازوں کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلامو فوبیا کا دوبارہ سر اٹھانا نسل پرستی کی نئی ابھرتی ہوئی شکل ہے، منیر اکرم

دنیا کو متحد کرنے کیلئے انسانی بھائی چارے کا عالمی دن منایا جانا پہلے سے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons