شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سلامتی کانفرنس کے سیکرٹریوں کا چودہواں اجلاس پندرہ تاریخ کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہوا ۔ چین کے ریاستی کونسلر ، وزیر تحفظ عامہ چاؤ کھہ جی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر رکن ممالک کے رہنماوں کے اتفاق رائے سے ہم نصیب معاشرے کے نظریے کےتحت سلامتی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئےتیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی، دہشت گردی اور عیلحدگی پسندی کے خلاف اقدامات اختیار کر تے ہوئے رکن ممالک کی سیاسی سلامتی اور سماجی استحکام کے تحفظ کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔
یہ خبر پڑھیئے
وزارت خارجہ نے 24 ویں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی
8 دسمبر کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 24 ویں …