انٹرنیٹ

چین انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کی فیس کو کم کرنے کی کوشش کرے گا، چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ!

چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے چودہ تاریخ کو ریاستی کونسل کی رسمی کانفرنس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چین میں انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کی فیس کو کم کرنےکافیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے کانفرنس میں طے کیا گیا کہ پہلے انٹرنیٹ کو اپ گریڈ کیا جائے گا، رواں سال نوے فی صد سے زائد گھروں میں فائبر پورٹ نصب کیا جائے گا اور دیہی علاقوں میں اپ گریڈ کرنے والے اور نئے فور جی بیس اسٹیشنز کی تعداد چھ لاکھ سے زائد کی جائے گی اور اٹھانوے فی صد سے زائد دیہاتوں میں انٹرنیٹ کی سروس دستیاب کی جائے گی۔ دوسرا، صنعت، تعلیم اورطبی شبعوں میں انٹر نیٹ کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔ تیسرا، انٹرنیٹ کی فیس کو کم کیا جائے گا، خاص کر کم آمدنی والے افراد اور بزرگوں کو ترجیحی فیس پر انٹرنیٹ فراہم کی جائے گی-
اس کے علاوہ کانفرنس میں کاروباری اداروں کی تخلیقی صلاحیت کی بلندی کے لیے اقدامات، روزگار کے مواقع کے اضافے اورعوام کی معیار زندگی کی بہتری سمیت مختلف شعبوں کے حوالے سے فیصلے کیے گیے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر شی جن پھنگ کی نیپالی وزیراعظم سے ملاقات

23 ستمبر کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو  کے  ویسٹ لیک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons