امریکی حکومت نے پندرہ تاریخ کو چینی مواصلاتی ادارے ہواوے سمیت متعدد کمپنیوں کے کاروبار پر باپندی لگانے کا حکم جاری کیا-
اس کے جواب میں ہوا وے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہواوے کو محدود کرنے سے امریکہ زیادہ محفوظ نہیں ہو گا اور نہ ہی امریکہ زیادہ مضبوط ہو گا- اس کاروائی کے نتیجے میں 5G نیٹ ورک کی تعمیر میں امریکہ دوسرے ملکوں سے پیچھے رہ جائیگا۔ اسی دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے “قومی ہنگامی حالت” نافذ کرنے کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس میں انفارمیشن اور مواصلات کے میدان میں قومی سلامتی کے لیے ممکنہ نقصان دہ تجارت اور لین دین پر باپندی لگائی گئی۔