پندرہ تاریخ کی رات کو چین میں منعقدہ 2019 ایشیائی فلم اورٹیلی ویژن ویک میں شریک پاکستان کی معروف پروڈیوسر فضا علی مرزا نے سی آرآئی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایشیائی تہذیب وتمدن کی مذاکراتی کانفرنس میں شامل ہونے پر انہیں بہت خوشی ہوئی۔
ان کا خیال ہے کہ یہ کانفرنس مختلف تہذیبوں کےتبادلوں کاموقع فراہم کرے گی اورمختلف ممالک کےعوام کو قریب لائے گی۔ چین پاک فلموں اور ٹی وی کے تعاون کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی فلم انڈسٹریز کے درمیان تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ فلم اور ٹی وی کے شعبوں میں تعاون سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھایا جا سکے گا۔ ان کو امید ہے کہ موجودہ دورہ چین کے دوران، وہ دونوں ممالک کے ثقافتی تعاون میں اپنی خدمات سرانجام دے سکے گی۔ ان کا خیال ہے کہ سی پیک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ چین پاک ثقافتی راہداری کی ترقی بھی کی جانی چاہیئے۔
یہ خبر پڑھیئے
ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر
30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …