تازہ ترین
کانفرنس

ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس کے انعقاد سے ایشیا اور دنیا کے مابین ہم آہنگی اور ترقی کو فروغ ملے گا، ملیحہ لودھی!

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس نہ صرف مختلف ممالک اور تہذیبوں کے مابین بات چیت، تبادلوں اور باہمی تعاون کو فروغ دیگی بلکہ مذکورہ کانفرنس کے انعقاد سے ایشیا اور دنیا کے مابین ہم آہنگی اور ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

نیویارک میں چینی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیاء دنیاکا ایک ایسا خطہ ہے جہاں ترقی کی گنجائش دنیا کے دیگر خطوں کے مقابلے میں سب سے ذیادہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس ایشیا اور دنیا کی تہذیبوں کی خوبیوں پر روشنی ڈالنے اورایشیائی اورعالمی تہذیبوں کو فروغ دینے کے لئے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کا کردارادا کرے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکہ میں طبی اداروں کی سب سے بڑی ہڑتال کا امکان

یکم اکتوبر کو سی این این کی رپورٹ کے مطابق، قیصر میڈیکل گروپ اور گروپ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons