تازہ ترین
مذاکرات

امریکہ اور ایران ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کریں، پاکستان

پاکستان نے امریکہ اور ایران سے کہا ہے کہ وہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے آ ج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ خلیج فارس میں حالیہ پیشرفت پریشان کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ بردار بیڑے اور بمبار طیاروں کی تعیناتی سے متعلق امریکہ کے فیصلے نے کشیدگی میں اضافہ کیا اور مشرق وسطی کی ابتر سلامتی کی صورتحال مزید خراب ہوئی۔ترجمان نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی بڑے پیمانے پر جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیرکے ہر مسئلے سمیت تمام معاملات پر بات چیت کرنے کےلئے تیار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اپنی جیلوں میں قید 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ہمارا مشن وہاں کے حکام سے رابطے میں ہے تاکہ قیدیوں کی رہائی اور انہیں ملک واپس بھجوانے کا عمل تیز کیا جاسکے۔

یہ خبر پڑھیئے

ایمرجنسی نافذ کر کے ہی الیکشن ملتوی کیے جاسکتے ہیں: چیف جسٹس آف پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایمرجنسی نافذ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons