تازہ ترین
مسلم امہ کا فریضہ ہے کہ کشمیریوں کی بھرپور حمایت کرے، وزیرِ مذہبی امور

قومی و صوبائی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد میں اضافے سے قبائلی اضلاع میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی، وزیر مذہبی امور

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے 26ویں آئینی ترمیمی بل کی قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظوری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ بل سے سابق فاٹا کو قومی دھارے میں لایا جاسکے گا۔

انہوں نے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں قومی اسمبلی کی نشستیں 6 سے بڑھا کر12 جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس کی نشستیں 16سے24 کردی گئی ہیں جس سے خیبرپختونحوا میں ضم کئے گئے قبائلی اضلاع میں استحکام کے علاوہ ترقی اورخوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اِن قبائلی اضلاع کے لئے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے معاملے پر اتفاق رائے کے لئے مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبے اس سلسلے میں مثبت ردعمل کا اظہار کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور بھارت کے درمیان سرحدی امور پر مشاورت اور کوآرڈینیشن کے ورکنگ میکانزم کا 28 واں اجلاس

30 نومبر  کو چین اور بھارت نے سرحدی امور پر مشاورت اور کوآرڈینیشن کے ورکنگ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons