تازہ ترین
معیشت

اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم سے غیراعلانیہ اثاثوں کو قومی معیشت میں لانے میں مدد ملے گی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے اور اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کو تاجر برادری اور عام لوگوں نے سراہاہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کامقصد خفیہ اثاثوں کو شامل کرکے معیشت کو دستاویزی شکل دینا اورتاجربرادری سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افرادکو مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد اپنے اثاثہ جات ظاہر کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اس حقیقت کاثبوت ہے کہ حکومت مالیاتی نظم وضبط پریقین رکھتی ہے اوراصلاحات متعارف کرانے کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو آئی ایم ایف معاہدے میں تحفظ دیاجائے گا۔
ڈاکٹرفردوس عاشق نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام صاف اور سرسبز پاکستان اور غربت کے خاتمے کیلئے احساس پروگرام وزیراعظم کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے اقدامات ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons