تازہ ترین
پابندی

انگلش کپتان این مورگن پر ایک میچ کی پابندی …

آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر انگلش کپتان این مورگن پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں ایک میچ کے لیے معطل بھی کر دیا۔

آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن کے مطابق این مورگن اور انگلش ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر پابندی پاکستان کے خلاف میچ میں دو اوورز مقررہ وقت سے تاخیر سے کرانے پر عائد کی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سلو اوور ریٹ کے باعث انگلش کپتان این مورگن پر میچ فیس کا 40 فیصد جب کہ دیگر کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی سی سی نے انگلش کپتان این مورگن کو پاکستان کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ کے لیے معطل بھی کر دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons