موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان …

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژنوں، پنجاب میںراولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپورڈویژنوں، جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلات ،مکران،سبی، نصیرآباد ڈویژنوں اورسندھ میں سکھر،لاڑکانہ ، کراچی ڈویژنوں،اسلا م آباد، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض اہم شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔ اسلام آباد اورمظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور بائیس، کراچی اٹھائیس، پشاور بیس، کوئٹہ پندرہ، گلگت سولہ اورمری بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons