امریکہ کے وزیر خزانہ سٹیون منوچن نے پندرہ تاریخ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور چین نے تجارتی مذاکرات کے گیارہویں دور میں تعمیری نوعیت کی بات چیت کی اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ عنقریب بیجنگ میں مذاکرات جاری رکھیں گے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے سولہ تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ مذاکرات کامیاب ہونے کی بنیاد فریقین کے خلوص پرہے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معاملات کے حوالے سے چین کا موقف بہت واضح ہے کہ ان اختلافات کو بات چیت اور مشاورات کے ذریعے حل کیا جائے۔
یہ خبر پڑھیئے
شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے
منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …