صلاحیت

چین کسی بھی سہ فریقی تحفیف جوہری اسلحہ کے معاہدے پر مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے سولہ تاریخ کورسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کےدفاعی اخراجات مناسب ہیں اور جوہری صلاحیت کو ہمیشہ قومی سلامتی کی ضروریات کے مطابق سب سے کم سطح پر رکھا گیا ہے،۔ انہوں نے کہا کہ چین کسی بھی سہ فریقی تحفیف ایٹمی اسلحہ کے معاہدے کے مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا.

حال ہی میں امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ اندریا تھا مسن نے کانگریس میں کہا کہ چین نے ایٹمی طاقت کو جدید بنانے کے لئے بہت سے وسائل استعمال کئے . موجودہ سلامتی کے ماحول میں، امریکہ کی طرف سے چین کی امریکہ اور روس کے ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدوں میں شمولیت کیلئےکوشش کرنی چاہیے ،تاکہ امریکہ کےاس معاہدے کے حدود میں رہنے کی وجہ سے چین اس کا فائدہ نہ اٹھائے . اس حوالے سے لو کھانگ نے کہا کہ چین پر امن ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا اور دفاعی نوعیت کی قومی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا رہیگا. چین کی دفاعی سرمایہ کاری مناسب ہے، اور طاقت کو ہمیشہ قومی سلامتی کی ضروریات کی سب سے کم سطح پر رکھا گیا ہے.مقدار کے لحاظ سے، یہ امریکہ اور روس کے ایک جیسے درجے پر نہیں ہے. اس مسئلے پر، چین کا رویہ بہت واضح ہے کہ چین کسی بھی سہ فریقی تحفیف جوہری اسلحہ کے معاہدے کے مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا.

یہ خبر پڑھیئے

چینی صدر شی جن پھنگ کا شنگھائی اور جانگ سو کا دورہ

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین  کے صدر  مملکت  اور مرکزی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons