حکومت

حکومت معاشی مسائل پرقابو پانے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم عمران خان

وسعمران خان نے کہا ہے کہ حکومت امن پرمبنی سرمایہ کار دوست اور ترقی پر مرکوز حکمت عملیوں جن میں عوام کو بنیادی اہمیت حاصل ہو کے ذریعے موجودہ معاشی مشکلات پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے۔

وہ جاپان کے سفیر ‘کنینوری متسودا’ (KUNINORI MATSUDA) کے ساتھ گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ عمران خان نے کہاکہ پاکستان معیشت کے تمام شعبوں میں جاپانی کارورباری اداروں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے گزشتہ برسوں میں پاکستان کی ترقی کے اہم شراکت دار کے طورپر جاپان کے کردار کوسراہا اور سرمایہ کاری، انسانی وسائل کی ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت اور زراعت کے شعبوں میں موجود مواقع کو اجاگرکیا تاکہ باہمی طورپر مفید تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔ جاپان کے سفیر نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے پہلوئوں کاجائزہ لیا۔ دونوں فریقوں نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات پراطمینان کا اظہار کیا۔ جاپان کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے اپنے ملک کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

یہ خبر پڑھیئے

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو کلینیکل ٹرائلزکرنے کا لائسنس مل گیا

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فیز 3 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons