خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے، حال ہی میں تمغہء امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے فلم کی پیشکش قبول نہ کرنے کے بارے میں بتایا کہ ہمارے فنکاروں کو بھارت میں وہ عزت نہیں دی جاتی جس کے وہ حقدار تھے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈین فلموں میں کام نہ کرنا باشعور فیصلہ تھا کیونکہ ان کے پاس انڈسٹری میں بہت فنکار ہیں انہیں ہمارے اداکاروں کی ضرورت نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے کیلئے نئی جدت کو آگے لانا ہو گا۔
مہوش حیات نے امیتابھ بچن کے حوالے سے کہا کہ میں نے ان پر تنقید کی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ فلمیں سوچ بدلنے کا کام کرتی ہیں، اس میں پیغام ہوتا ہے اور اداکاروں سے فلم بین متاثر ہوتے ہیں تو کسی بھی اداکار کو اچھا اور امن کا کام کرنے سے انکار نہیں کرنا چاہیئے۔