تازہ ترین
ماحول

عالمی فہرست میں چین کی ماحول دوست مالیات سرفہرست …

اٹھارہ مئی کو فنانس اینڈ بینکنگ کے لیے چائنہ سوسائٹی کے تحت چائنہ گرین فنانس فورم یعنی گرین فنانس کمیٹی کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چین کے عوامی بینک کے نائب سربراہ چھن یو لو نے اپنے تحریری پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی فہرست میں چین کی ماحول دوست مالیات کی ترقی کا شمار سر فہرست آ گیا ہے۔ چین کی ماحول دوست مالیات آلودگی کے خاتمے، دیہی علاقوں کی ترقی اور معاشی و سماجی ماحول دوست ترقی کی حمایت کرنے میں مثبت کردار ادا کرتی ہے۔

چھن یو لو نے کہا کہ چین میں گرین فنانس مارکیٹ مسلسل بڑھ رہی ہے اور مالیاتی مصنوعات کی اقسام میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ علاوہ ازیں گرین فنانس سے متعلقہ پالیسی اور بنیادی تنصیبات بہتر ہورہی ہیں۔ گرین فنانس اصلاحات و ایجادات کی تجرباتی زونز کی تعمیر کو فروغ دیاجارہا ہے، ملک بھر میں گرین فنانس نظام کے قیام کے لیے زیادہ سے زیادہ تجربات ہورہے ہیں۔ چین عالمی گرین فنانس کی طرز حکمرانی میں مثبت طور پرحصہ لیتا ہے اور چین نے بین الاقوامی تعاون سے متعدد ثمرات حاصل کیے ہیں۔ چھن یو لو نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں ماحول دوست مالیات کی ترقی کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے اورعالمی تعاون کو بھی مضبوط بنایا جانا چاہیئے۔
گونگ زو میں، گوانگ دونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ گریٹر بے ایریا سے وابستہ میڈیا کی سربراہی کانفرنس کا انعقاد- انیس مئی کو گوانگ دونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ گریٹر بے ایریا سے وابستہ میڈیا کی پہلی سربراہی کانفرنس گوانگ زومیں منعقد ہوئی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور شعبہِ تشہیر کے رہنما حوانگ کھون مینگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوانگ دونگ، ہانگ کانگ اورمکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی پیش کردہ قومی حکمت عملی ہے۔ اس حکمت عملی پرعمل درآمد سے گریٹر بے ایریا میں عوامی زندگی مزید خوشحال ہو جائے گی اور نئےعہد میں کھلے پن کو بھی مزید وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ گریٹر بے ایریا کی تعمیر کے دوران میڈیا کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیا گریٹر بے ایریا کی تعمیر پر توجہ دیتے ہوئے بہتر رپورٹس بنائے گا اور گریٹر بے ایریا کی تعمیر کے لیے عوام کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 8 دسمبر کو  ایک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons