انیس مئی کو گوانگ دونگ، ہانگ کانگ اورمکاؤ گریٹر بے ایریا سے وابستہ میڈیا کی پہلی سربراہی کانفرنس گوانگ زو میں منعقد ہوئی۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور شعبہِ تشہیر کے رہنماء حوانگ کھون مینگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوانگ دونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی پیش کردہ قومی حکمت عملی ہے۔ اس حکمت عملی پرعمل درآمد سے گریٹر بے ایریا میں عوامی زندگی مزیدخوشحال ہو جائے گی اور نئے عہد میں کھلے پن کو بھی مزید وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ گریٹر بے ایریا کی تعمیر کے دوران میڈیا کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیا گریٹر بے ایریا کی تعمیر پر توجہ دیتے ہوئے بہتر رپورٹس بنائے گا اور گریٹر بے ایریا کی تعمیر کے لیے عوام کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا۔