تازہ ترین
تجارت

اپیک وزرائے تجارت کے اجلاس میں کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے تحفظ پر زور …

اپیک وزرائے تجارت کا پچیسواں اجلاس اٹھارہ مئی کو چلی کے شہر وینیا دیلمار میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے تحفظ پر زور دیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں یہ عہد کیا گیا ہے کہ “بوگر گولز” کی تکمیل کے لیے کوششوں کو تیز کیا جائے گا، ایشیا اوربحرالکاہل میں اقتصادی یکجہتی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ اعلامیے میں اپیک کے اراکین نےعالمی تجارت کے لیے عالمی تجارتی تنظیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عالمی تجارتی تنظیم کے آپریشنز کو بہتر بنانے کے لیے لازمی اقدامات اختیار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
چین کی وزارت تجارت چونگ شان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر تجارت کے معاون لی چھنگ گانگ نے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مشترکہ اعلامیے سےظاہر ہوتا ہے کہ اپیک کے اراکین اصول و ضوابط کی بنیاد پر، غیرامتیازی، صاف شفاف اور کثیرالطرفہ اشتراکی تجارتی نظام کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس سےعالمی تجارتی تنظیم کے اختیارات کے تحفظ کے رویے کا بھی اظہارکیا گیا ہے۔ دو ہزار انیس کے لیے اپیک سربراہان کی غیررسمی کانفرنس نومبر میں چلی میں منعقد ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

وزارت خارجہ نے 24 ویں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی

 8 دسمبر کو چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 24 ویں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons