تازہ ترین
ویزا

وزیر خارجہ کا کویتی حکام پر پاکستانیوں کو ویزا پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دینے پر زور …

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستانی برادری کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی کریں۔

انہوں نے یہ معاملہ کویت کے وزیر داخلہ خالد ال جراح الصباح کیساتھ کویت میں ملاقات میں اٹھایا۔ انہوں نے پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات اور ویزہ پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل پاکستانی افرادی قوت کویت کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت میں گزشتہ کئی سال سے مقیم پاکستانی ویزہ پابندیوں سے متعلق پریشان ہیں اور انہیں اپنے اہل خانہ کو کویت بلانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ وزیرخارجہ نے کویتی وزیرد اخلہ پر زور دیا کہ وہ پاکستانیوں کے لئے ویزہ پالیسی پر نظرثانی کرے اور پاکستان کو دوہزار گیارہ میں لگائی گئی ویزہ پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے خالد الجراح الصباح نے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت ہمدرد دانہ طور پر اس معاملے پر غور اور اس کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons