ڈنمارک کے شہر بلنڈ میں لیگو اینٹوں سے بنی بگٹی چیرون گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی۔
بلنڈ میں واقع لیگو ہاوس میں موجود بگٹی چیرون کے اس ماڈل کو گلو کا استعمال کیے بغیر صرف دس لاکھ لیگو انیٹوں کی مددسے تیارکیا گیا ہے جبکہ اس میں دو مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔ 20 کلو میٹر سے زیادہ کی رفتار رکھنے والی بگٹی چیرون کےاس خوبصورت اور دلچسپ ماڈل کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد لیگو ہاوس کا رخ کر رہی ہے ۔