تازہ ترین

​امریکہ عالمی خسارے کی سب سے بڑی وجہ ہے، سی آر آئی کا تبصرہ!

چین کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے اور اپنی کمزور ہوتی بالادستی کے تحفظ کے لیے امریکہ نے چین کو بدنام کرنے کی کوششیں کیں۔ امریکہ نے سیاہ اور سفید ایک کیااور اپنی ذمہ داری دوسروں پر عائد کر دی جس کی اصل وجہ یہ ہے کہ امریکہ ہی عالمی خسارے کا اصل سبب ہے۔

موجودہ دور میں عالمی برادری کو طرز حکمرانی ،اعتماد،امن اور ترقی کا فقدان درپیش ہے۔ دنیا میں پہلی سپر پاور کی حیثیت سے امریکہ اس فقدان سے نمٹنے کی کوشش کرنے کی بجائے فقدان پیدا کرنے والا بن گیا۔ مثال کے طور پر امریکہ اپنے مفادات کی خاطرعالمی معاہدوں سے تجاوز کر کے دیگر عالمی تنظیموں یا سمجھوتوں سے الگ ہوا جس سے کثیرالطرفہ نظام اورعالمی اصول وضوابط کو سنگین نقصان پہنچا اورعالمی طرز حکمرانی کے فقدان میں مزید بگاڑ آیا۔ مزید برآں امریکہ نے میکسیکو سے ملحق سرحد پر دیوار کی تعمیر کی اور مشرق وسطی میں اختلافات کو ہوا دی جس سے عالمی برادری کے مابین اعتماد اور تعاون کی بنیاد کو سنگین نقصان پہنچا۔
ظاہر ہے کہ امریکہ اپنی طاقت اور برتری دکھانے کا شوقین ہے۔ امریکہ نے اقوام متحدہ کی منظوری کے بغیر شام تک اپنی افواج کو بھیج دیا، ایران کو دھمکی دینے کے لیےخلیج فارس تک فوجی قوت بھیج دی ہے اور دنیا بھر میں نام نہاد “جہاز رانی کی آزادی” پرعمل درآمد کیا ہے۔ مذکورہ کارروائیوں سے امریکہ مسلسل، دنیا بھر میں انسانیت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ اسی وجہ سے امن کا فقدان بڑھتا جا رہا ہے۔
حالیہ چند برسوں میں امریکہ اقتصادیات اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی بالادستی کے تحفظ کی خاطر ٹیرف کے ذریعے اہم تجارتی ساتھیوں کو دھمکا رہا ہے اور ہواوے کمپنی سمیت اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل کمپنیوں پر پابندی لگا رہا ہے۔ امریکہ نےعالمی صنعتی سپلائی چین کو توڑ دیا ہے اسی وجہ سے ساری دنیا میں ترقی کے فقدان کا معاملہ بھی سنگین ہو رہا ہے۔
موجودہ دنیا کو ایک ہم نصیب سماج ہونا چاہیئے۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے پیش کردہ “بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج” کے تصور کی طرح بین الاقوامی طرز حکمرانی میں تمام ممالک کی ضرورت ہے۔ مختلف ممالک کو ایک ساتھ مل کر عالمی نظام بنانا ہو گا۔تمام ممالک کو ترقی کے ثمرات بانٹنے چاہئیں۔ اس دنیا کی قسمت تمام ممالک کے ہاتھ میں ہے۔ امریکہ کا عمل نا صرف تاریخی رجحان، عالمی صورتحال اورعوامی رائے کے خلاف ہے بلکہ عالمی طرز حکمرانی کے فقدان میں بھی مسلسل طور پر اضافہ ہورہا ہے۔ موجودہ دنیا میں امریکہ سب سے غیرمستحکم عنصر بن گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزارت خارجہ نے 24 ویں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی

 8 دسمبر کو چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 24 ویں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons