وفاقی حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت سماجی شعبے کی بہتری کیلئے مختلف نئے اورجاری منصوبوں کیلئے 578 ارب 80 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔
آج وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات کی طرف جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے وفاقی وزارتوں کیلئے بائیس ارب نوے کروڑ روپے کار پوریشنز کیلئے بائیس ارب اکانوے کروڑ جبکہ خصوصی شعبوں کیلئے اکتالیس ارب ساٹھ کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔