محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک، جبکہ سندھ میں موسم انتہائی گرم رہے گا۔
تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژنوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش توقع ہے۔ ملک کے بعض بڑے شہروں میں آج صبح ریکارڈ کیا گیاکم سے کم درجہ حرارت اسلام آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چھبیس، کراچی اٹھائیس، کوئٹہ چودہ، پشاور اٹھارہ،
گلگت، مری اور مظفرآباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔