ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کا اپنی فوج مشرقی وسطی منتقل کرنا بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے، امریکہ نے خطرناک کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے خطے میں بڑھتی ہوئی امریکی موجودگی انتہائی خطرناک ہے جبکہ امن اور سلامتی کے پیش نظر اس مسلے کو حل کرنا ضروری ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ جب تک امریکا جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پرعمل کرنے کے ذریعے ایران کا احترام نہ کرے تب تک ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے مذاکرات نہیں کریں گے-