سیاسی انتشار کے شکار وینزویلا کی ایک جیل میں قیدیوں کی جانب سے بغاوت کا ایک پرتشدد واقعہ پیش آیا ہے۔
بغاوت کے نتیجے میں جیل میں صورت حال کشیدہ ہوگئی ہے۔ قیدیوں کے مختلف گروہوں اور پولیس اہل کاروں میں شدید تصادم ہوا۔یہ واقعہ وینزویلا کے مغربی شہر اکاریگوا کی ایک جیل میں پیش آیا،29 قیدیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے، جب کہ یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے-