انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ الیکس مارشل کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے مکمل شفاف ہونے کی گارنٹی نہیں دے سکتے لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ ایونٹ میں کرپشن کا خطرہ کم ہو گا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں الیکس مارشل نے کہا کہ میں نے 12 مشہور کرپٹ افراد کو تحریری، کال پر یا واٹس ایپ کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے آس پاس یا قریب آنے کی کوشش نہ کریں اور انہوں نے بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں نہیں آئیں گے