طالبان

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کا طالبان قیدیوں سے ناروا سلوک پراظہار تشویش …

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے طالبان قیدیوں سے ناروا سلوک اور کارروائیوں کی اطلاعات پر شدید تشویش ظاہر کی ہے جن کے نتیجے میں بعض قیدی ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے Tadamichi Yamamoto نے کہا کہ قیدیوں کوابترحالات میں رکھا گیا اوران سے جبری مشقت لی گئی۔ اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کہا کہ جیل کی حالت اور قیدیوں کے ساتھ سلوک عالمی سطح پر تسلیم شدہ کم سے کم معیارات سے بھی ہم آہنگ نہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے امدادی مشن کویہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ قید خانوں کی نگرانی کرے، احتساب کےعمل کوفروغ دے اورافغان آئین اورعالمی معاہدوں کی پاسداری اورآزادیوں اورانسانی حقوق سے متعلق شقوں پرعملدرآمد میں تعاون کرے۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons