ٹیکس

ٹیکس میں کمی سمیت اقدامات سے چینی صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے زیادہ سازگارماحول قائم کیا جا رہا ہے …

حالیہ دنوں چینی حکومت نے صنعتی و کاروباری اداروں کے ٹیکس میں مزید کمی لانے کا فیصلہ کیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ موجودہ گھریلو اور بین الاقوامی صورتحال کے تناظرمیں، ٹیکس کی کمی سے چینی کاروباری اداروں کے منافع میں اضافہ ہوگا اوراداروں میں سائنسی تحقیق اور اہلکاروں کی تربیت میں زیادہ سرمایہ کاری کی جائے گی-

اطلاع کے مطالق صنعتی و کاروباری اداروں کی ٹیکس میں کمی کے ساتھ ساتھ چینی باشندوں کے انکم ٹیکس میں بھی کمی لائی جا رہی ہے۔چون یانگ فائنینشل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ریسرچ فیلو بین یوزو نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ چین میں دس کروڑ سے زیادہ مڈل انکم والوں اور تنخواہ کمانے والوں کا گروپ موجود ہے- انکم ٹیکس میں کمی سے لوگوں کو خاطر خواہ منافع حاصل ہوگا اور منڈی میں خریدنے کی قوت کو خوب بڑھایا جا سکے گا۔
چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے چوبیس تاریخ کو ملک کے مشرقی شہر جی نان میں مقامی حکومتوں کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی اور ملک کے مختلف علاقوں میں ٹیکس میں کمی اور متعلقہ پالیسیوں کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ٹیکس میں کمی لانا منڈی اورمعیشت کی ترقی کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ٹیکس میں کمی سے حکومت کی مالیاتی آمدنی میں کمی ہوگی تاہم اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف سطحوں کی حکومتوں کو اپنی آمدنی اور اخراجات میں کمی کے لیے تیار رہنا چاہیے اور صحیح معنوں میں بجٹ کا استعمال کرنا چاہیے خاص طور پر عوامی زندگی سے متعلقہ شعبوں میں زیادہ سے زیادہ رقوم خرچ کی جانی چاہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons