دو ہزار انیس چین بین الاقوامی بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو کا افتتاح چھبیس تاریخ کو چین کے صوبہ گوئی چو کے شہر گوئی یانگ میں ہوا۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایکسپو کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔
صدرشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت انٹرنیٹ، بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی نمائندگی میں نئی نسل کی انفارمیشن ٹیکنالوجی بڑی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ جس کے مختلف ممالک کی اقتصادی ترقی، سماجی پیش رفت اورعوام کی زندگی پراہم اور گہرے اثرات مرتب ہو رہےہیں۔ مختلف ممالک کو تعاون اور تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہیئے۔ ڈیجیٹل نیٹ ورکس اورمصنوعی ذہانت کے ترقیاتی مواقع کا استعمال کرتے ہوئے قانون، سیکیورٹی اور حکومتی انتظام کے لحاظ سے بگ ڈیٹا کی ترقی کے لیے درپیش چیلنچز سے اچھی طرح نمٹا جانا چاہیئے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین بگ ڈیٹا انڈسٹری کی ترقی پر بڑی توجہ دیتا ہے۔ چین مختلف ممالک کے ساتھ ڈیجٹل اقتصادی ترقی کے مواقع کو شیئیر کرنا چاہتا ہے اور مختلف ممالک کی مشترکہ ترقی اور بنی نوع انسان کےہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے نئی خدمات سرانجام دینا چاہتا ہے۔