چھبیس مئی کوتبت کے صدر مقام لاہسہ میں تبت میں دو ہزار انیس کی خیراتی سرگر میوں کا افتتاح ہوا۔ ان سرگرمیوں میں بیجنگ کے طبی اداروں سے آئے ہوئے تین سو سے زیادہ افراد اور دوسرے حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، چھ ٹیموں کی صورت میں تبت کے مختلف علاقوں میں جا ئیں گے، یہ ٹیمیں مقامی کسانوں اورمویشی بانوں کے لیے صحت عامہ کی معلومات فراہم کریں گی اوران کا علاج و معالجہ کریں گی۔ اس کے سا تھ ساتھ مالی عطیات بھی دیے جائیں گے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر بیجنگ طبی ایسوسی ایشن نے تبت کی طبی ایسوسی ایشن کو بیس لاکھ چینی یوان کی مالی امدا د دی۔ اطلاعات کے مطابق تبت میں ان خیراتی سرگرمیوں کا آغاز دو ہزار گیارہ میں ہوا تھا اور گزشتہ دس برسوں میں چین کے دوسرے علاقوں کے چار سو سے زائد ہسپتالوں اور طبی اداروں کے عملے کے بائیس ہزار سے زائد ارکان نے پانچ لاکھ چودہ ہزار مقامی تبتی لوگوں کو طبی امداد فراہم کی ہے۔