تازہ ترین
بردار جہاز

ایرانی مال بردار جہاز کسی ملک کے بندرگاہ پر نہیں رک سکتے، ایرانی صدر!

چھبیس مئی کو ایران کے سرکاری خبررساں ادارے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر جس طرح دباؤ ڈال رہا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔

امریکی سیٹلائٹس ایران کے تیل بردار جہازوں کی نگرانی کرتے ہیں۔اب ایران کے مال بردارجہاز کسی ملک کے بندرگاہ پر نہیں رک سکتے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دباؤ کے باوجود ایران پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ایران کے پاس کافی وسائل محفوظ ہیں اورایرانی عوام کی زندگی مشکلات کی شکار نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران ایٹمی معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد سے امریکی حکومت نے ایران پر سلسلہ وار پابندیاں لگائی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 8 دسمبر کو  ایک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons