تازہ ترین
ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی چینی نائب صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا …

وزیراعظم عمران خان کی چینی نائب صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی حالیہ صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی اور چینی نائب صدر نے پڑوسی ملک میں امن کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی نائب صدر نے مٹیاری سے لاہور تک 660 کے وی بجلی کی ترسیلی لائن کے منصوبے، رشاکئی خصوصی اکنامک زون پراجیکٹ اور ہواوے ٹیکنیکل سپورٹ سنٹر کا افتتاح بھی کیا ہے۔ چینی نائب صدر وانگ چھی شان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کے ساتھ معاشی تعاون پر یقین رکھتے ہیں، چین اور پاکستان ہر موسم کے ساتھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدری مشترکہ ترقی کا منصوبہ ہے جسے چین میں بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔واضح رہے کہ چین کے نائب صدر26 سے 28 مئی تک پاکستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ہیں-

یہ خبر پڑھیئے

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 8 دسمبر کو  ایک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons