آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی شوال ویلی میں دہشت گردوں نے مکی گڑھ چیک پوسٹ پرحملہ کیا جسے سیکورٹی اہلکاروں نے پسپا کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیاہے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں سیکیورٹی اہلکاروں کو معمول کی گشت کے دوران نالے سے 5 لاشیں ملیں جن کی جسموں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں جبکہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ جس نالہ سے لاشیں ملی ہیں وہ خرقمر کی فوجی چوکی سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جہاں گزشتہ روز ایک گروہ نے فوجی چوکی پر حملہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں سمیت سیکیورٹی اہلکاروں کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہو گئے تھے تاہم جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے-