خلیفہ چہارم شیر خدا سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
حضرت علی پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں جنہوں نے بچپن ہی سے تربیت صحن بیت النبی میں پائی، یہی وجہ تھی کہ انتہائی کم عمری میں آپ نے اسلام قبول کیا۔ اسلام کی راہ میں آخر عمر تک کفار سے برسرِپیکار رھے۔حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے عقیدت کا اظہار کرنے کے لیے کراچی، لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک بھر میں آج جلوس نکالے جارہے ہیں۔ اس موقع پر امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے کراچی سمیت ملک کے کئی بڑے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے-